کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ایم نائن موٹر وے پر 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرجانی ٹاؤن میں 12.6 اور گلشن معمار میں 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر 6.2، کیماڑی میں 6 اور ڈیفنس میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔