ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں، امریکی اسرائیلی فضائی حملوں میں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای بالکل صحت مند ہیں۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگی حالات کے پیشِ نظر عوامی طور پر منظرِ عام پر نہ آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا ایرانی سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔