عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں امریکی لاجسٹک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کمپلیکس میں واقع امریکی سفارتی و لاجسٹک مرکز کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر کیا گیا، اس کے کمپلیکس میں ایک عراقی فوجی اڈہ بھی موجود ہے، جبکہ اسی کے ساتھ امریکی تنصیب بھی قائم ہے۔