پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا دفاع کر رہا ہوں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند میری پرانی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں۔