قدرداں……
میری بیوی غور سے مونا لیزا کو دیکھ رہی تھی۔
عام طور پر وہ فون پر اسکرولنگ کرتی رہتی ہے۔
لیکن وہ پینٹنگ اسکی اسکرین پر رکی ہوئی تھی۔
مجھے کافی حیرت ہوئی۔
میں نے سوچا، میری بیوی آرٹ سے کتنا شغف رکھتی ہے۔
شاید وہ ڈا ونچی کے فن سے اچھی طرح واقف ہے۔
ریمبراں، پکاسو اور وان گوف کو بھی جانتی ہوگی۔
میں نے کھنکار کر اسے متوجہ کیا۔ پھر پوچھا،
اس تصویر کو دیکھ کر کیا سوچ رہی ہو؟
بیوی نے کہا، میں سوچ رہی ہوں
کہ یہ والا سوٹ کس ڈیزائنر شاپ سے ملے گا۔