• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پھندا ……

اچانک ڈوڈو کو زور کا پھندا لگا۔

اس کا سانس بری طرح بگڑ گیا۔

آنکھیں اوپر چڑھ گئیں۔

ہاتھ پائوں اکڑ گئے۔

اس کے گھر میں مہمان جمع تھے۔

ایک دم شور مچ گیا۔

سب بوکھلا گئے۔

یا اللہ خیر، ڈوڈو کو کیا ہوگیا؟ کوئی چلایا۔

کسی نے ڈوڈو کو صوفے پر لٹایا۔

ایک نوجوان اس کا سینہ مسلنے لگا۔

ایک لڑکی بھاگ کر پانی لائی۔

پتا نہیں ڈوڈو بھائی بچیں گے یا نہیں

میری بیوی نے رقت آمیز لہجے میں کہا۔

میں نے کہا،

یہ ابھی ٹھیک ہوجائے گا۔

اس کی بیوی سے اس کا فون واپس لے دو۔

تازہ ترین