جن……
ڈوڈو نے کل خوب غل مچایا۔
مائیکل جیکسن کے گانے گاتا رہا، بریک ڈانس کرتا رہا۔
مجھے پیر صاحب کو بلانا پڑا۔
اس پر جن چڑھ گیا ہے، پیر صاحب نے معائنہ کرکے بتایا۔
ان کے حکم پر ایک کمرا خالی کیا گیا۔
ڈوڈو کی ڈنڈا ڈولی کرکے وہاں پہنچایا۔
پیر صاحب گھنٹہ بھر اس کے ساتھ رہے۔
باہر نکلے تو ان کا منہ سوجا ہوا تھا۔
کیا ہوا، جن نہیں اترا؟ میں نے پوچھا۔
پیر صاحب نے کہا، اس پر میرے منتر اثر نہیں کررہے۔
کوئی یورپی پیر بلانا پڑے گا۔
تمہارے دوست پر انگریز جن چڑھ گیا ہے۔