• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں کی جم کر ٹرمپ کی ٹرولنگ

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانے دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے جم کر ٹرمپ کی ٹرولنگ کر رہے ہیں۔

زمبابوے میں سفارتخانے نے ہرمز کھولنے کی ٹرمپ کی فرمائش پر لکھا ’’چابی کھو گئی ہے‘‘ ڈیڈ لائن والی دھمکی پر سفارتخانے نے ٹرمپ سے وقت آگے پیچھے کرنے کی طنزیہ فرمائش کر ڈالی۔ 

بلغاریہ میں کارٹون کے ذریعے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے تنگ راستے میں پھنسا ہوا دکھایا گیا۔

تاجکستان کے سفارتخانے نے ایران کو ٹرمپ کے گلے میں اٹکا ہوا دکھا کر اُسے ان کی بدتمیزی کی وجہ بتایا۔

انڈونیشیا میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی طیاروں کی ایران آمد اور پھر تباہی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹرول کیا۔

 آرمینیا میں ویڈیو کے ذریعے ٹرمپ کی جنگی جنون پالیسیوں کو عالمی ایندھن بحران سے جوڑا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید