• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر سندھ کی تعیناتی کالعدم

کراچی (محمد منصف) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر سندھ عامر نواز کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی اور سیکریٹری وزارت داخلہ سمیت ڈی جی این سی سی آئی اے کو دو ہفتوں میں میرٹ کے مطابق سینئر ترین آفیسر کو ڈی جی این سی سی اے سندھ تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد حیدر نے اپنے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو کے توسط سے وداقی حکومت کو بذریعہ سیکریٹری وزارت داخلہ ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عامر نواز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار وفاقی تحقیقاتی ادارے میں اہلیت کی بنیاد پر عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کارکردگی بھی حکام کے ریکارڈ پر ہے۔

اہم خبریں سے مزید