امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ قریبی طور پر کام کرے گا، ہم ایران کے ساتھ محصولات اور پابندیوں پر بات کر رہے ہیں اور کریں گے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں یہ طے کیا گیا ہے وہاں نہایت مؤثر نظام حکومت کی تبدیلی ہوگی، ایران میں یورینئم افزودگی نہیں ہوگی، امریکا ایران کے ساتھ مل کر زمین میں دفن تمام نیوکلیئر ڈسٹ نکال کر ختم کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب بھی اور پہلے بھی سیٹلائٹ کی انتہائی سخت نگرانی میں رہا ہے، 15نکات میں سے بہت سے پہلے ہی طے ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ ممالک جو ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کریں گے، ان پر فوری ٹیرف عائد ہوگا، ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف فوری نافذالعمل ہوگا، ٹیرف ان تمام اشیا ہر ہوگا جو امریکا کو فروخت کی جاتی ہیں، اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔