لاہور(خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر،خبر نگار) صوبائی وزراءنے وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی مشترکہ کاوشوں سے جنگ بندی کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان کے بطور ثالث کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر توانائی بحران پیدا ہوا تھا، جسے کھولنے پر بھی بات چیت جاری ہے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔