• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین سے کبھی تعلق نہیں رہا، امریکی خاتون اول

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کی تردید، کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کردیں۔

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا۔

امریکی خاتون نے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کو بتائے۔

ان کا کہنا ہے کہ گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید