سیہون(آئی این پی )سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے مطابق نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں جن کی 4 روزہ گنتی کی گئی۔پیٹیوں سے 2 کروڑ 38لاکھ 78ہزار 750روپے نقدی کےعلاوہ سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل تھی، سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔چیف ایڈمنسٹریٹر کےمطابق اوقاف کے حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے۔