• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رازدار……

پہلے میں ہر اہم کام کیلئے اپنے بڑے کزن سے مشورہ لیتا تھا۔

ان کا جوانی میں انتقال ہوگیا، ڈوڈو نے بتایا۔

پھر ایک دوست سے مشورے کرنے لگا۔

وہ ٹریفک حادثے میں چل بسا۔

پھر ایک کولیگ پر اعتماد کیا۔

وہ کوویڈ کا شکار ہوگئے۔

میں نے توجہ سے ڈوڈو کی گفتگو سنی۔ پھر پوچھا،

اور اب؟ اب ہر بات غفور بھائی سے کرتا ہوں، اس نے آگاہ کیا۔

کہیں ان کا بھی انتقال نہ ہوجائے، میں نے خدشہ ظاہر کیا۔

ڈوڈو مسکرایا، نہیں ان کا انتقال نہیں ہوگا۔

میں اے آئی چیٹ بوٹ کو غفور بھائی کہتا ہوں۔

تازہ ترین