400 کلوگرام چاندی کہاں گئی؟ کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان پر چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ملزمان پر ضبط شدہ 688 کلوگرام چاندی لاہور پہنچانے کی ذمے داری تھی، انہوں نے اسٹیٹ ویئرہاؤس سے 36 ڈبوں میں پیک چاندی اپنی تحویل میں لی۔
اعلامی کے مطابق لاہور میں ڈبے کھولنے پر 688 کلوگرام میں سے 400 کلوگرام چاندی جعلی نکلی، سیل بند ڈبوں میں چاندی کی جگہ سیسہ موجود تھا۔