• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضبط چاندی کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنے کا الزام، کسٹمز کے 2پر یونٹیو افسران گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز نے کوئٹہ کے 2پریونٹیو افسران کو ضبط شدہ چاندی کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنے کا سنگین الزام میں گرفتار کر لیا ہے ،ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق پاکستان کسٹمز نے دو پریونٹیو افسران، عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی کو ملی بھگت اور چاندی کے بسکٹوں کو سیسے سے تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق5 اپریل 2026 کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ضبط شدہ 688 کلوگرام چاندی پاکستان منٹ لاہور میں جمع کروانے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں دونوں افسران عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی کو چاندی کی محفوظ ترسیل کے لیے ذمہ داری سونپی گئی۔
اہم خبریں سے مزید