سندھ کے ضلع جامشورو میں المنظر کے قریب کراچی موری کے مقام پر 2 سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریا کنارے نہاتے ہوئے ایک بھائی ڈوبنے لگا تو دوسرا اسے بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب گیا۔