• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت نے باپ سے قبل فوت بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی آئینی عدالت نے وراثت کے حقوق سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے ورثا کے وراثتی حقوق بحال کر دیے۔ 

عدالت نے ورثا کی فریق مقدمہ بننے کی درخواست منظور کر لی۔ سردار بیگم کے ورثاء کو اپنے حقوق کے لیے 68 سال لگے۔

وکیل کے مطابق ریونیو ریکارڈ کی غلطی سے ورثاء 68 برس محروم رہے۔ 

عدالت نے ورثاء کو مقدمے میں ضروری فریق قرار دینے کا حکم دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے مطابق باپ کے فوت ہونے سے پہلے انتقال ہونے والی بیٹی کے ورثاء بھی حق دار ہیں۔ 

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کنسولیڈیشن کارروائی ناقص قرار دی جاتی ہے، تکنیکی نکات انصاف میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

قومی خبریں سے مزید