کراچی(اسٹاف رپورٹر)خلیج کی بڑی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا سیزن اتوار، 22 نومبر کو شروع ہوگا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل، 34 میچوں کا ٹورنامنٹ ہے، جس میں گزشتہ برسوں کی طرح دنیا کےکئی بڑے ستارے شامل ہیں۔جنوری میںدبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میںڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس پر 46 رنز شکست دے کر اپنی پہلی ٹرافی حاصل کی تھی۔سی ای اوآئی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیزن 4کی کامیابی پر خوشی ہے۔