• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر/ محمد منصف ) پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اور سمندر میں ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس اہم سنگِ میل کی کامیابی پر حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کئے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبہ سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید