• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرچہ……

پیٹرول کی قیمت آسمان کو پہنچ گئی ہے۔

میری گاڑی ویسے ہی تیل زیادہ کھاتی ہے۔

گھر کا بجٹ اپ سیٹ ہوگیا ہے، میں بلبلایا۔

میری کار سی این جی سے چلتی ہے۔

لیکن گیس کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔

مینٹننس کا خرچہ بھی زیادہ ہے، خرم نے شکوہ کیا۔

میری کار سب سے اچھی ہے۔

نہ ایندھن کا لمبا خرچہ، نہ مینٹننس کے بڑے اخراجات،

ڈوڈو نے منہ چڑایا۔

واقعی؟ کون سا ماڈل ہے؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،

ماڈل تو تمہارا والا ہی ہے۔

لیکن جب سے انجن چوری ہوا ہے،

سارے خرچوں سے آزادی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین