کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقبال مارکیٹ پولیس نے خواجہ سرا کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے خواجہ سرا کے اغواء میں استعمال ہونے والی ہائی روف بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 13اپریل کو رئیس امروہوی کالونی سے خواجہ سرا کو اغواء کیا تھا۔ خواجہ سرا کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم نوید الرحمٰن ولد حنیف کو واقعہ میں استعمال ہونے والی ہائی روف سمیت گرفتار کیا۔