دانشوران ……
دنیا کے بڑے بڑے دانشور پہلے ہی بتاچکے تھے
کہ امریکا ایران جنگ کب ختم ہوگی اور کون جیتے گا،
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
واقعی؟ میں حیران رہ گیا۔
جی جناب۔ دانشوروں نے جنگ سے پہلے یہاں تک کہہ دیا تھا
کہ صلح صفائی پاکستان کروائے گا،ڈوڈو نے ایک اور بم پھوڑا۔
یا حیرت، میں چلایا، مجھے ان دانشوروں کے نام بتاؤ
تاکہ میں ان سے گیان حاصل کرسکوں۔
ڈوڈو مسکرایا، گیان چاہیے تو اتوار کو چنڈو خانے آجایا کرو۔
دانشوروں میں ایک تو میں ہوں، تم جانتے ہی ہو۔
ایک میرے ماموں ہیں اور ایک چچا جان ہیں۔