بیدخل……
ہمارے گڈو کو امریکا سے بے دخل کیا جارہا ہے،
ڈوڈو نے فون پر اطلاع دی۔
ڈوڈو کافی عرصے سے امریکا میں مقیم ہے۔
کیا گڈو کا قیام غیر قانونی تھا، میں نے پوچھا۔
نہیں، وہ تو پیدا یہیں ہوا ہے، ڈوڈو نے بتایا۔
اس نے کوئی سنگین جرم کیا ہوگا، میں نے خیال ظاہر کیا۔
نہیں، کوئی جرم نہیں کیا۔
بس ایرانی النسل ہونے کی
سزا دی جارہی ہے، ڈوڈو نے تاسف کا اظہار کیا۔
ہائیں، ایرانی النسل؟ میں سمجھا گڈو تمہارا بچہ ہے،
میں حیرت سے چلایا۔
ڈوڈو نے کہا،
ہمارا بچہ ہی ہے، گڈو دا پرشین کیٹ۔