اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایس ای سی پی نے نے ستارہ پیٹرولیم اور ایل ایس ای اسپیک ون کے آئی پی اوز کی منظوری دے دی،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کے لیے دو مزید ابتدائی عوامی پیشکشوں ، پیٹرولیم سروس لمیٹڈ اور ایل ایس ای اسپیک ون کی منظوری دی ۔ علاقائی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے آئی پی اوز کی پیشکشوں کا تسلسل ، پاکستان کی کپیٹل مارکیٹ کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔نئے آئی پی اوز کے بعد رواں مالی سال میں سٹاک مارکیٹ میں آئی پی اوز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ستارہ پیٹرولیم سروس لمیٹڈ ایندھن کی تجارت، ریٹیل فروخت اور لاجسٹک خدمات سے وابستہ ہے۔ اس پبلک آفرنگ کے تحت کمپنی 168 ملین عام حصص بک بلڈنگ طریقہ کار کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کرے گی۔