• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لت……

آنکھوں نے کہا، دکھن ہو رہی ہے۔

میں نے نظر انداز کردیا۔

کانوں نے کہا، سائیں سائیں کی آوازیں آرہی ہیں۔

میں نے سنی ان سنی کردیا۔

منہ نے کہا، چپ رہ رہ کر تھک گیا ہوں۔

میں نے منہ بنایا۔

حلق نے کہا، بری طرح خشک ہوگیا ہے۔

میں نے صبر کا گھونٹ پینے کا مشورہ دیا۔

پیٹ نے کہا، اندر چوہے دوڑ رہے ہیں۔

میں نے پتھر باندھنے کی تلقین کی۔

جسم نے کہا، نیند کی خواہش ہورہی ہے۔

میں نے نیند کی خواہش کو تھپکیاں دے کر سلادیا۔

گھنٹوں ایک کونے میں بیٹھا فون پر ریلز دیکھتا رہا۔

تازہ ترین