آگ ……
تمہارے شہر میں اتنی زیادہ آگ کیوں لگتی ہے؟
میں نے اپنے امریکی دوست کارلوس سے پوچھا۔
وہ امریکا کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں رہتا ہے۔
کارلوس نے کہا، ہمارے شہر میں درخت بہت زیادہ ہیں۔
آبادی 60 لاکھ ہے اور درخت ایک کروڑ سے بھی زیادہ۔
لیکن موسم نسبتاََ خشک اور گرم رہتا ہے۔
آئے دن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ جاتی ہے۔
گزشتہ سال کی آگ میں 23 ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا تھا،
پھر کارلوس نے مجھ سے سوال کیا،
تمہارے شہر کراچی میں بھی تو آگ لگتی رہتی ہے۔
وہاں کتنے د رخت ہیں؟