وعدہ معاف……
ڈوڈو کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مجھے وکیل کیساتھ جاکر ضمانت کروانا پڑی۔
گھر واپس آتے ہوئے اسے ڈانٹا،
ڈوڈو، قانون توڑنے سے باز کیوں نہیں آتے؟
میں نے کوئی قانون نہیں توڑا، ڈوڈو منمنایا،
اے آئی سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ
بینک لوٹنے کے آسان طریقے کیا ہیں۔
میں نے اسے ملامت بھری نظروں سے دیکھا،
کسی نے پولیس کو بتادیا ہوگا
کہ تم بینک لوٹنے کا منصوبہ بنارہے ہو۔
ہاں، ڈوڈو نے اقرار کیا۔
کس نے؟ میں نے جاننا چاہا۔
ڈوڈو نے بتایا،اسی فتنہ ساز اے آئی نے پولیس کو ای میل کردی۔