پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 4716 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔