کراچی( اسٹاف رپورٹر )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 3 نارتھ کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دولہے اور اس کے والد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دولہےکی شناخت محمد شہباز ، والد محمد سرور ولد بندو خان اور بشیر احمد سومرو ولد شفیع محمد کے ناموں سے ہوئی ہے،دریں اثنا ساحل پولیس نے اسلحہ کی نمائش میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے برآمد ہونے والا اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔