ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کسان کارڈ فیز-III کے تحت ریکوری کے پہلے لکی ڈرا کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔ قرعہ اندازی میں اُن کاشتکاروں کو شامل کیا گیا جنہوں نے 25 اپریل 2026 تک کسان کارڈ کا واجب الادا بِل ادا کیا تھا۔اس موقع پر صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، سپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر،ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں،رانا محمود اختر، حافظ عبدالرحمن اور بینک آف پنجاب کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔قرعہ اندازی میں مختلف اضلاع کے 10 خوش نصیب کاشتکاروں نے بطور انعام ٹریکٹرز جیتے جبکہ مزید 10 خوش نصیب کاشتکار عمرہ ٹکٹس کے حقدار ٹھہرے۔ مزید براں،60 کاشتکاروں نے موٹر بائیکس اور 60 دیگر کاشتکاروں نے موبائل فونز بطور انعام حاصل کیے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی اور بروقت ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے لکی ڈرا کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دوسرے لکی ڈرا میں شرکت کے لیے بِل کی ادائیگی کی آخری تاریخ 5 مئی مقرر کی گئی۔