ایران جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کو پہلی بار کانگریس کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیشی کے موقع پر مظاہرین نے گھیر لیا اور ان کے خلاف جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔
امریکی خاتون صحافی نے پیٹ ہیگستھ کی کانگریس آمد کے موقع پر مظاہرین کا سامنا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہیگستھ کے داخلے کے وقت شدید احتجاج کیا، تاہم امریکی وزیر دفاع نے نہ تو مظاہرین کے نعروں کا جواب دیا اور نہ ہی صحافیوں کے سوالات پر کوئی ردِعمل ظاہر کیا۔
کمیٹی میں ٹرمپ انتظامیہ کی آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کو 1.5 کھرب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز پر بحث کی جا رہی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری پر بریفنگ دی، یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر دفاع ہگستھ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان کے سامنے باضابطہ طور پر گواہی دی ہے۔