• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، آئی جی سندھ کا دعویٰ

فوٹو: سندھ پولیس
فوٹو: سندھ پولیس 

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ 

حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کیمروں کی مدد سے چھینی گئی گاڑیاں پکڑی جا رہی ہیں، شہر میں 1300 کیمرے نصب ہو چکے، مزید 2200 کیمرے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں غیر ضروری ناکے نہیں ہوتے، ہم بھی ناکوں کے بجائےکیمروں کے ذریعے مطلوب افراد کی گرفتاری کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید