ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔
اعلامیہ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بلا تعطل برقرار رکھی گئی ہے، مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔