• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹری……

میرے دادا امتحانات میں نقل کرکے ڈاکٹر بنے تھے۔

انھوں نے کلینک میں طبی ٹوٹکوں کی کتاب رکھی ہوئی تھی۔

مریضوں کو اٹکل پچو دوا دیتے تھے، ڈوڈو نے انکشاف کیا۔

تمہارے ابو بھی تو ڈاکٹر تھے، میں نے پوچھا۔

ہاں، انھوں نے بھی نقل کی تھی۔

وہ بیماریاں گوگل کرکے مریضوں کا علاج کرتے تھے، ڈوڈو ہنسا۔

ڈاکٹر ڈوڈو، تم نے بھی نقل کی ہوگی۔

میں تم سے علاج نہیں کرواؤنگا، میں کھڑا ہوگیا۔

ڈوڈو نے میرا ہاتھ پکڑ کے کہا،

بیٹھو بیٹھو، میں گوگل نہیں کرتا۔

میں قابل بھروسا اے آئی کی مدد سے دوائیں لکھتا ہوں۔

تازہ ترین