دوا …
میں نے طلبہ کے لیے ایک دوا بنائی ہے۔
اسے لگوانے والوں میں پڑھنے کا شوق پیدا ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر فرانسس نے انکشاف کیا۔
واہ، میرے منہ سے نکلا۔
میں نے زیادہ وزن والوں کے لیے ایک دوا بنائی ہے۔
اسے لگوانے والوں کی بھوک گھٹ جاتی ہے،
ڈاکٹر رنجن نے بتایا۔
خوب، میں نے بھی ایک دوا بنائی تھی۔
لیکن اس پر پابندی لگ گئی، میں نے بپتا سنائی۔
آپ کی دوا کس کیلئے تھی؟ ڈاکٹر فرانسس نے پوچھا۔
میں نے بتایا،
میری دوا عالمی رہنماؤں کے لیے تھی۔
وہ ان میں جنگ کی خواہش ختم کرسکتی تھی۔