پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی اس میچ میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 میچز جیتے اور صرف ایک میں شکست کھائی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
کپتان بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بھی ہیں، جبکہ کوشل مینڈس کے ساتھ ان کی جوڑی ریکارڈ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
بولنگ میں سفیان مقیم 21 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ فاسٹ بولر ناہید رانا کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
سپر سنڈے کا سُپر فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہاؤس فل ہوگیا، ٹاس سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی۔
پی ایس ایل کا فائنل میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائيکو پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔