• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 2026 کی بہترین ٹیم کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

کراچی (جنگ نیوز) معروف کرکٹ ویب سائٹ نے سپر لیگ کے اختتام پر نمایاں ترین کارکردگی دکھانے والے پلیئرز پر مشتمل سپر لیگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قیادت پشاور زلمی کو چیمپئن بنانے والے بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ بہترین الیون میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں کا راج ہے، جن میں بابر اعظم (588 رنز، 2 سنچریاں)، صاحبزادہ فرحان (380 رنز، 1 سنچری) اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر کشال مینڈس (550 رنز) شامل ہیں، جبکہ مڈل آرڈر میں شان مسعود (367 رنز) اور جارح مزاج عثمان خان (389 رنز، 1 سنچری) نے بھی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے۔آل راؤنڈرز میں شاداب خان نے 173 رنز اور 17 وکٹوں کے ساتھ شاندار کھیل پیش کیا، جبکہ فائنل میں مین آف دی میچ بننے والے ایرون ہارڈی (133 رنز، 11 وکٹیں) اور 22 وکٹیں لے کر مارون کیپ جیتنے والے اسپنر سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بولنگ لائن اپ میں حنین شاہ (17 وکٹیں)، محمد علی (20 وکٹیں) اور ناہید رانا (5 میچوں میں 9 وکٹیں) شامل ہیں جنہوں نے اپنی تیز رفتاری اور درست لائن لینتھ سے حریف بلے بازوں کو پریشان کیا۔