ہارر……
ایک ہارر ناول نے دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے،
ڈوڈو نے بتایا۔
ایسا کیا ہے اس کہانی میں؟ میں نے دریافت کیا۔
زیادہ تفصیل کسی کو معلوم نہیں۔
بس یہ ہے کہ پہلی سطر پڑھتے ہی ناول ہاتھ سے گر جاتا ہے۔
پڑھنے والے کی جان پر بن جاتی ہے،
ڈوڈو نے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔
واقعی؟ میں حیران رہ گیا،
ناول کا آغاز کس جملے سے ہوتا ہے؟
ڈوڈو نے کتاب اٹھاکر وہ سطر پڑھی،
’’ایک صبح لوگ جاگے تو دنیا سے سوشل میڈیا کا خاتمہ ہوچکا تھا۔‘‘
میرے منہ سے ایک چیخ نکلی اور میں بے ہوش ہوگیا۔