• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس مالکان کو ان کی اوریجنل قیمت ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ون کا نسٹی ٹیوشن ایونیو ( ٹون ٹاور) کے اپارٹمنٹس کے مالکان کو ان کی اوریجنل قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بارے میں حتمی اعلان وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جلد متوقع ہے۔ وزیر اعظم نے اس معاملہ پر جو کمیٹی تشکیل دی تھی اس نے کام شروع کردیا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کمیٹی کے کنوینر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہیں جبکہ ممبران میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ۔سیکرٹری کا بینہ ڈویژن اور سیکرٹری تجارت شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی اوآرز بھی جاری کی گئی ہیں۔ کمیٹی ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے قانونی و انتظامی پہلو ؤں کا جائزہ لے گی اور تمام متعلقہ کیسز کا بھی جائزہ لے گی۔۔ٍکمیٹی متاثرہ مالکان اپارٹمنٹس کے بیان ریکارڈ کرے گی اور ان کا نقطہ نظر سنے گی۔کمیٹی متاثرین کی شکایت کا ازالہ کرنے اورعدالتی احکامات پر عمل درآ مد یقینی بنا نے کیلئے متوازن انداز سےآگے بڑھنے کیلئے لائحہ عمل تجویز کرے گی۔کمیٹی8مئی کو اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔وزیر اعظم کے حتمی فیصلہ کے آنے تک سی ڈی اے ۔پولیس یا ضلعی انتظامیہ مکینوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے گی۔

اہم خبریں سے مزید