• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میرا لیاری‘ کا موازنہ کسی بھی فلم سے کرنا ناانصافی ہے: دنانیر مبین

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

معروف اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی آنے والی فلم ’میرا لیاری‘ کا کسی دوسری فلم سے موازنہ کرنے کو ناانصافی قرار دے دیا۔

فلم کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول 2026ء کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس کا پریمیئر 2 مئی کو ہوا، جبکہ یہ 8 مئی 2026ء کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم میں لیاری کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے اور خاص طور پر وہاں کے نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں فلم کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین نے ’میرا لیاری‘ کا بھارتی فلم دھریندر سے موازنہ کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے ساتھ اس کا تقابل کرنا درست نہیں۔

ان کے مطابق اس فلم کو کسی اور فلم سے جوڑ کر دیکھنا اس کے ساتھ ناانصافی ہے، ’میرا لیاری‘ کا بنیادی خیال منفرد ہے، جس میں کھیل، جنوبی ایشیائی خواتین کی اسپورٹس میں شمولیت اور لیاری میں خواتین فٹبال کلچر جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اسے کسی بھی دوسری فلم کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اسے وسیع تناظر میں دیکھ کر ٹیم کی محنت کو سراہنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم لیاری کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہے اور اسے ضرور دیکھا اور سراہا جانا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید