• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، عدالتی حکم پر والد کی تحویل میں دی گئی خاتون قتل

علامتی تصویر
علامتی تصویر

سکھر میں عدالتی حکم پر والد کی تحویل میں دی گئی خاتون کو ماموں نے قتل کردیا۔

ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، جسے ماموں نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس افسر اظہر مغل کے مطابق خاتون کو 10 روز قبل عدالتی احکامات پر والد کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

 اظہر مغل کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے والد اور شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خاتون نے جھانگڑو تھانے میں پناہ لی، خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، متعلقہ عدالت نے خاتون کو دارالامان بھیجنے کے احکامات دیے تھے۔

والد کی درخواست پر خاتون نے متعلقہ عدالت کے جج کے روبرو والد کے ساتھ جانے کا بیان ریکارڈ کرایا تھا، جس پر جج نے خاتون کو ساتھ جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید