بربادی……
یہ ایک تباہ حال، زندگی سے محروم سیارے کی کہانی ہے۔
ہزاروں سال قبل یہ سیارہ پوری طرح زندہ تھا۔
وہاں سبزہ تھا، دریا تھے، پہاڑ اور گلیشیر تھے،
اور وہاں کے باسیوں کو ہر موسم، ہر غذا، ہر نعمت میسر تھی۔
مگر وہ لوگ بے پروا اور غافل نکلے، وسائل کا بے دریغ استعمال کیا،
ان کوتاہیوں کی وجہ سے سیارے کا درجہ حرارت بڑھتا گیا۔
سبزہ ختم ہوا، گلیشیر پگھل گئے، زلزلے بڑھنے لگے، سمندر بپھر گیا۔
اور آخر کار قدرتی آفات سے زندگی نیست و نابود ہوگئی۔
اس سیارے کا نام...زمین تھا،
اور اس کے غافل باسی ہم لوگ تھے۔