کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے19ہزار645واقعات رپورٹ ہوئے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 27افراد قتل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جن قابو میں نہیں آ رہا۔سال 2026کے ابتدائی چار ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 19ہزار 645واقعات رپورٹ ہوئے۔ چار ماہ کے دوران27شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل جبکہ 70زخمی ہوئے تاہم پولیس ریکارڈ کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 16ہے۔ماہ اپریل تک شہریوں سے 5ہزار 321موبائل فون چھین لیے گئے۔ماہ اپریل تک شہریوں سے 621گاڑیاں جبکہ 13ہزار 703 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔مجموعی طور پر 1942گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 12 ہزار 382 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 44.34 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی 5.17جبکہ موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی یومیہ شرح 114.19 رہی۔