• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 1 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 801 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز گھٹ کر 4555 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید