جھلسا ہوا ناول……
میں ایک جھلسا ہوا ناول پڑھ رہا ہوں۔
اس کا مرکزی کردار ہمہ وقت گرمی سے پریشان رہتا ہے۔
’’اکیس ایک سو بائیس‘‘نامی یہ ناول خالد جاوید کی تخلیق ہے۔
خالد جاوید نے موت کو منظر کرنے کا ہنر حاصل کیا۔
اس ناول کو پڑھتے سمے مجھے بدن کے جھلسنے کا احساس ہوا،
شہر کو ہیٹ ویو کا سامنا تھا۔ پرندے بھٹک گئے،
لوگ راستہ بھول بیٹھے، اور گھروں کو نہ پہنچ سکے۔
شہر موسمیاتی بحران کی لپیٹ میں ہے،
اور بڑھتی حدت کے باعث میں…
’’موت کی کتاب‘‘ کا کردار بن گیا ہوں۔