• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے "نو آبجیکشن" ملنے کے بعد نام پی سی ایل میں رکھنا غیر قانونی اور بلا جواز ہے، اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم نہ ہو تو متعلقہ ادارے رجب بٹ کا نام فورا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں۔ جسٹس محمد اعظم خان نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ فریقین نے موقف اختیا ر کیا کہ این سی سی آئی اے کی درخواست پر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کی این سی سی آئی اے حکام کو رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں، کسی فرد کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا اختیار پاسپورٹ ایکٹ اور پاسپورٹ رولز میں موجود ہے۔
ملک بھر سے سے مزید