• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے گہرے سمندر میں پھنسے جہاز سے بھارتیوں کو بچا لیا

کراچی(محمد منصف)پاک بحریہ نے گہرے سمندر میں پھنسے جہاز سے بھارتیوں کو بچا لیا۔ ممبئی سے بذریعہ ہنگامی کال مدد طلب کی گئی، بھوکے پیاسے بھارتیوں کو جہاز کشمیر کے ذریعے خوراک سمیت ضروری سامان بھی فراہم کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے بین الاقوامی بحری ذمہ داریوں اور سمندر میں ہنگامی امداد کے لئے ہمہ وقت تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہاز ایم وی گوتم کی جانب سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کی۔ جہاز پر چھ بھارتی اور ایک انڈونیشیائی سمیت عملے کے سات ارکان سوار تھے۔ جہاز عمان سے بھارت جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا تھا۔ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے ہنگامی امداد کے لیے رابطہ کیا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے فوری اور مربوط آپریشن کا آغاز کیا۔

اہم خبریں سے مزید