جنگ……
کئی برس پہلے کی بات ہے۔
ایک طاقتور ملک نے اپنے پڑوسی پر حملہ کر دیا۔
طاقتور ملک کے سربراہ کو اپنی سپاہ کا زعم تھا۔
یقین تھا، وہ جدید ٹیکنالوجی سے مخالف کو چت کر دے گا،
اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گا،
مگر جنگ شروع ہونے کے بعد اس کے تمام ارادے خاک ہوئے۔
چھوٹے ملک نے اسے ناکوں چنے چبوا دیے۔
پہلے جنگی محاذ پر شکست دی، پھر سفارتی محاذ پر ہرایا،
یہاں تک کہ طاقتور ملک تنہا رہ گیا۔
ماہرین نے جنگ کا تجزیہ کیا، تو انھیں اندازہ ہوا،
طاقتور ملک کی شکست کا سبب ایک لاعلاج مرض تھا،
اور اس مرض کو…تکبر کہتے ہیں۔