• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کی ایم وی ہونڈیوس کروز عملے کے 5 افراد میں ہنٹا وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

عالمی ادارہ صحت نے ہنٹا وائرس سے متاثر ہونے والے جہاز کے عملے کے پانچ افراد میں وائرس کی تصدیق کر دی۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اس حوالے سے پریس بریفنگ میں تفصیلات بتائیں۔

عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم وی ہونڈیوس کروز کے عملے کے آٹھ ارکان میں سے پانچ میں ہنٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے مزید کہا اس وباء سے صحت عامہ کا وسیع خطرہ کم ہے۔ وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کی وجہ سے ہنٹا وائرس کے مزید کیسز ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید